نرمل رائے’’دلربا‘‘ کی پذیرائی پر خوشی سے نہال

یہ OST نجی ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل’’ دلربا‘‘ کے لیئے گایا گیاہے جو جلد آن ائیر ہوگا

بدھ 18 مارچ 2020 15:15

نرمل رائے’’دلربا‘‘ کی پذیرائی پر خوشی سے نہال
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) نوجوان نسل کی معروف گلوکارہ نرمل رائے ’’دلربا‘‘ کی پذیرائی پر خوشی سے نہال،تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نرمل رائے نے نجی ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل ’’دلربا‘‘ کے لیئے ایک OST ریکارڈ کروایا ہے جسے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیاہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں اس OST پر ملنے والے تعریفی پیغامات نے نرمل رائے کو خوشی سے اڑنے پر مجبور کردیا ہے نرمل رائے کا کہنا ہے کہ وہ اس گانے کی کامیابی پر بہت خوش ہیں ابھی جب یہ ڈرامہ آن ائیر جائیگا تو اس کی پسندیدگی میں اور اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

نرمل رائے نے بتایاکہ اس گانے کی شاعری صابر ظفر کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کی کمپوزیشن شانی ارشدنے ترتیب دی ہے۔نرمل رائے نے مذید بتایاکہ ان دنوں وہ اپنے نئے کور سونگز ،میوزک ویڈیوز اور پلے بیک سنگنگ میں مصروف ہیں ۔
وقت اشاعت : 18/03/2020 - 15:15:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :