ہمیں ڈٹ کر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا چاہیے: ماڈل صنم ملک

حکومت پنجاب اس سلسلے میں بہت کام کر رہی ہیں، ہم حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 18 مارچ 2020 17:19

ہمیں ڈٹ کر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا چاہیے: ماڈل صنم ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2020ء) ماڈل صنم ملک نے بہت کم عرصے میں بہت نام کمایا مختلف فیشن شوز اور PTV کے ڈرامہ میں کام کیا بہت جلد ایک فلم میں جلوہ گر ہو رہی ہیں کرونا وائرس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈٹ کر اسکا مقابلہ کرنا چاہیے حکومت پنجاب اس سلسلے میں بہت کام کر رہی ہیں ہم حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد261 تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ شہریوں میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکاجائے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاون کر دیا تھا اور آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اس با ت کا اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے ہوٹل اور شاپنگ مالزز کو رات 10 بجے بند کر دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/03/2020 - 17:19:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :