’’چل میرے پُت ‘‘پارٹ ٹوکو بے حد پذیرائی ملی‘ روبی انعم کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئیں

آئندہ بھی کسی فلم میں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی ‘ اداکارہ کی خصوصی گفتگو

جمعرات 19 مارچ 2020 20:14

’’چل میرے پُت ‘‘پارٹ ٹوکو بے حد پذیرائی ملی‘ روبی انعم کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) اداکارہ روبی انعم کینیڈا سے لاہور پہنچ گئیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روبی انعم نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل فلم ’’چل میرے پُت‘‘ پارٹ ٹو کو بے حد پذیرائی ملی ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کی پروموشن کے دوران جس طرح سینما گھروں میں عوام کا رسپانس ملا اور فنکاروں کو خوش آمدید کہا گیا وہ نا قابل بیان لمحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فلم میرے کیرئیر کی پہلی فلم تھی جس میں میرے کردار کو پسند کیا گیا ۔ اگر مستقبل میں بھی اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور فلموں میں کام کروں گی ۔

وقت اشاعت : 19/03/2020 - 20:14:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :