دھنوں کے بیتاج باشاہ خواجہ خورشید انورکے مداح اورچاہنے والے ان کی 102وی سالگرہ 21مارچ کومنائی جائے گی

جمعرات 19 مارچ 2020 20:31

دھنوں کے بیتاج باشاہ خواجہ خورشید انورکے مداح اورچاہنے والے ان کی 102وی سالگرہ 21مارچ کومنائی جائے گی
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) دھنوں کے بیتاج باشاہ خواجہ خورشید انورکے مداح اورچاہنے والے ان کی 102وی سالگرہ 21مارچ کومنائی جائے گی آل انڈیا ریڈیو سے پروڈیوسرکے طورپرفنی سفرشروع کیا۔ قیام پاکستان سے پہلے بھی ہندی فلموں کیلئے دھنیں بنائیں۔ 1956 میں پہلی پاکستانی فلم ’انتظار‘ کے گانوں کی دھنوں کونیارنگ دیا۔

(جاری ہے)

خواجہ خورشید انورنے ’ہیر رانجھا‘، ’کوئل‘، ’گھونگھٹ‘، ’جھومر‘، ’زہر عشق‘ اور ’شیریں فرہاد‘ جیسی فلموں کامیوزک ترتیب دیا۔ ان کی دھنوں پرملکہ ترنم نورجہاں، ثریا، زبیدہ خانم اور کے ایل سہگل نے اپنی آوازکاجادوجگایا۔ موسیقار خواجہ خورشید انور کی تخلیق کی گئی دھنیں آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں۔خواجہ خورشید انور 30 اکتوبر1984 کواللہ کوپیارے ہوگئے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں فنی خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔
وقت اشاعت : 19/03/2020 - 20:31:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :