کورونا وائرس، ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے خود کوقرنطینہ کرلیا

میں اورعدنان صدیقی خود کو ایک کمرے میں بند کر رہے ہیں، اداکار ہمایوں سعید

جمعرات 19 مارچ 2020 22:26

کورونا وائرس، ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے خود کوقرنطینہ کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے پیش نظرمایہ ناز اداکارہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔مایہ نازاداکارہمایوں سعید اورعدانان صدیقی نے کورونا وائرس کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام اکائونٹ پرایک پوسٹ کی جس میں وہ اورہمایوں سعید ایک ساتھ جہازمیں بیٹھے اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ اف کورونا وائرس۔۔۔ نیو جرسی سے ہیوسٹن روانہ۔دوسری جانب اداکاروہدایتکارواسع چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ اب لندن کیا، کہیں بھی نہیں جائوں گا جس پرہمایوں سعید نے جواب دیا کہ وہ کراچی پہنچ چکے ہیں لیکن وہ گھرنہیں جائیں گے، کیونکہ وہ اورعدنان صدیقی خود کوایک کمرے میں بند کررہے ہیں۔ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
وقت اشاعت : 19/03/2020 - 22:26:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :