پاکستان میں تمام شعبوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے‘ صرف پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے ‘ عذرا آفتاب

اتوار 23 جون 2013 13:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23جون۔ 2013ء) سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام شعبوں میں بے پنا ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس با ت کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو پرمو ٹ کیا جائے ‘ اداکاری آسان کام نہیں اس میں سینئر سے ضرور رہنما ئی لینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں کئی سال گزار چکی ہوں آج بھی کوئی پراجیکٹ ملتا ہے تو سب سے پہلے اسکا اسکرپٹ اور اس میں اپنے کردار کو دیکھتی ہوں ، اس سے نہ صرف آپکے کام میں نکھار پیدا ہوتا ہے بلکہ آپکے شعبے میں آپ کی عزت اور قدر میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی شعبے سے وابستہ ہوں آپ میں سیکھنے کی جستجو رہنی چاہیے اور یہی کامیابی کی ضمانت بھی ہے ۔

وقت اشاعت : 23/06/2013 - 13:15:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :