بابر علی کی ڈرامہ سیریل’’تڑپ‘‘ کے کردار کی تصویر جاری

جمعہ 20 مارچ 2020 20:57

بابر علی کی ڈرامہ سیریل’’تڑپ‘‘ کے کردار کی تصویر جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2020ء) اداکاربابر علی کی ڈرامہ سیریل’’تڑپ‘‘ کے کردار کی تصویر جاری کر دی گئی۔ پوسٹر میں بابر علی درمیانی عمر کے کردار میں سلیٹی رنگ کا کوٹ پہنے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کہانی ندیم صدیقی نے لکھی ہے جس کی کاسٹ میں سید جبران، حباء بخاری، نوشین شاہ، سلیم میراج، بینش چوہان، فضاء گیلانی، لائبہ خان، لبنٰی اسلم، فرحان نادر، غزالہ بٹ، اکبر صبہانی، جہانزیب خان اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ ہم ٹی وی پر جلد نشر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/03/2020 - 20:57:07