نیٹ فلکس نے شوبز کارکنوں کی مدد کیلئے 100 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کردیا

ہفتہ 21 مارچ 2020 14:15

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ میڈیا سروس نیٹ فلکس نے کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے شوبز کارکنوں کی مدد کے لئے ایک 100 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹ فلکس کے چیف کنٹینٹ آفیسر ٹیڈ سرینڈوس نے کہا ہے کہ زیادہ تر فنڈ مشکل سے متاثرہ افراد کو اپنی پیداوار پر دیا جائے گا جبکہ 15ملین فنڈ دوسرے نیٹ فلکس کی بڑی پیداوار والے ممالک میں موجود تیسری پارٹیوں اور غیر منافع بخش تنظیموں کو دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس برادری نے اچھے وقتوں میں نیٹ فلکس کی حمایت کی ہے اور ہم ان کے مشکل وقت میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/03/2020 - 14:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :