امریکی میڈیا انڈسٹری میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

ہفتہ 21 مارچ 2020 15:10

امریکی میڈیا انڈسٹری میں کورونا وائرس سے  پہلی ہلاکت
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) معروف امریکی ٹی وی چینل این بی سی کا ملازم کورونا وائرس سے ہلاک ہو گیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق میڈیا انڈسٹری میں اس بیماری کا سب سے پہلے ہلاکتوں میں سے ایک لیری ایج وارتھ امریکی نیوز چینل این بی سی میں بطور ٹیکنیشن کام کر رہا تھا اورکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

(جاری ہے)

این بی سی نیوز کے چیئرمین اینڈی لیک نے میٖڈیا کو بتایا کہ ایج وارتھ نے اپنے پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹے چھوڑے اور آڈیو ٹیکنیشن کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے نیوز ڈویژن میں 25 سال گزارے ۔ نیوز کے ساتھیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ایجورتھ کو خراج تحسین پیش کیا۔

وقت اشاعت : 21/03/2020 - 15:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :