گریمی ایوارڈ یافتہ موسیقار کینی راجرز انتقال کر گئے

n 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں کینی راجرز ایک معروف آواز تھے

ہفتہ 21 مارچ 2020 22:52

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2020ء) گریمی ایوارڈ یافتہ اور کنٹری میوزک کے لیجنڈ موسیقار کینی راجرز اکیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی اہل خانہ نے ہفتے کی صبح ایک ٹوئیٹ کے ذریعے راجرز کے انتقال کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

ان کا انتقال جمعے کی شب ریاست جارجیا کے شہر سینڈی اسپرنگز میں ان کے گھر پر ہوا۔ سن 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں کینی راجرز ایک معروف آواز تھے اور انہوں نے کئی ایوارڈز جیتے۔ امریکا میں موسیقی کی صنعت کے ساتھ قریب ساٹھ برس وابستہ رہنے کے بعد وہ تین برس قبل ریٹائر ہو گئے تھے۔

وقت اشاعت : 21/03/2020 - 22:52:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :