فلم’ ستارہ‘ میں منفرد علاقائی پہلو اٴْجاگرکیا گیاہے، شرمیں عبید چنائے

اتوار 22 مارچ 2020 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2020ء) معروف فلمساز شرمیں عبید چنائے نے کہا ہے کہ نیٹ فلکس پر جاری پاکستانی فلم ’ستارہ‘ میں ایسامنفرد علاقائی پہلو اٴْجاگرکیا گیا جو اب بھی کئی علاقوں میں پایا جاتاہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فلم ستارہ دو بہنوں پری اور مہر کی کہانی ہے جن کی خواہش بڑے ہو کر پائلٹ بننے کی ہوتی ہے۔

پھر ایک دن اچانک 14 سالہ پری کو والد بتاتے ہیں کہ انھوں نے اٴْس کی بڑی عمر کے آدمی کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا ہیجسے ہر صورت میں قبول کرناہوگا۔ بعد ازاں ان کے والد کواپنی غلطی کا احساس ہوتا ہیاور وہ پائلٹ بننے کے لیے اپنی بیٹی مہر کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔واضع رہے کہ اس فلم کو بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2020 - 14:10:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :