اداکارہ سارہ لورین نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی

پیر 23 مارچ 2020 13:19

اداکارہ سارہ لورین نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) اداکارہ سارہ لورین نے اپنا پرانا نام (مونا لیزا )تبدیل کرنے کی وجہ بتادی۔انھوں نے کہا کہ لوگ ان کا پرانا نام مو نا لیزا ماسڑ پیس پینٹنگ سے منسلک کرتے تھے جبکہ ان کا اس وقت اصل نام مونا لائزا تھا اور اس نام کو پکارے جانے میں ان کی ذاتی شخصیت کہیں نہ کہیں گم ہو رہی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نام کی تبدیلی ان کے مستقبل کی تبدیلی ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری کے شعبے کو پلان کرکے نہیں اختیار کیا اور جب اداکاری کی تو انہیں لگا کہ وہ اس کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کر سکتیں۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ انہیں مختلف کردار کرنا اچھالگتا ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایک جیسے کردار نہ کریں۔ اداکارہ فلم ’’عشرت میڈ ان چائنہ ‘‘ میں محب مرزا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 23/03/2020 - 13:19:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :