رانجھنا فلم کا حصہ نہ بننے پر پچھتا رہا ہوں،امیتابھ بچن

بدھ 26 جون 2013 15:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26جون 2013ء) معروف بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کہتے ہیں رانجھنا جیسی فلم میں کام نہ کرنے کا انھین بے حد افسوس ہے۔امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی فتح کی خوشی میں انہوں نے فلم رانجھنا دیکھی جو انہیں بے حد پسند آئی۔

(جاری ہے)

بگ بی نے رانجھنا فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رانجھنا جیسی فلمیں دیکھ کر انہیں شدت سے یہ احساس ستاتا ہے کہ انہیں ان کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے ہی کردار میں صحیح مگر وہ ان بہترین فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔فلم رانجھنا میں سونم کپور اور ہیرو کا کردار اداکار دھنش نے نبھایا ہے،رانجھنا اداکار دھنش کی بالی وڈ میں پہلی فلم ہے،فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔
وقت اشاعت : 26/06/2013 - 15:05:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :