سب کو مل کر ایک دوسرے کا خیال کرنا ہے، گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں : عائزہ خان

منگل مارچ 20:44

سب کو مل کر ایک دوسرے کا خیال کرنا ہے، گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) اداکارہ عائزہ خان نے عوام کے نام موجودہ صورتحال پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایسا ہے جب ہم سب کو مل کر ایک دوسرے کا خیال کرنا ہے،اس لیے صفائی کا خیال رکھیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن اتنا ویران ہو گا، ہم جانتے ہیں یہ وقت پاکستان کے لیے پوری دنیا کے لیے بہت مشکل ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے ہم اپنے پیاروں سے مل نہیں پا رہے، ان سے دور ہیں، بچے سکول نہیں جا پا رہے، بہت سے ایسے لوگ جن کا گھروں سے نکلے بغیر گزارا مشکل ہے۔

یہ وقت سب کے لیے ایک جیسا ہے، ہماری حکومت نے ہمارے لیے ایک بہتر فیصلہ کیا ہے تاکہ ہم محفوظ رہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں اور شکر کریں کہ انہوں نے ہمیں صحت دی ، آنے والے کل کو بہتر بنانے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہے اور مل کر پاکستان اور پوری دنیا کو اس مشکل وقت سے ہمیشہ کے لیے نکالنا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

شنیرا اکرم نے ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی لباس تیار کر لیا

شنیرا اکرم نے ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی لباس تیار کر لیا

ادکارہ شنیرا اکرم نے بھی ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس تیار کر لیا ہے۔ انہوں نے لباس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لباس کورونا وائرس کے متاثرین کی حفاظت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے ہے کیوں کہ موجودہ صورتحال میں یہ حفاظتی ... مزید

وقت اشاعت : 24/03/2020 - 20:44:06

Your Thoughts and Comments