عالمی شہرت یافتہ افریقی جیز گلوکار مینو دیبینگو کورونا وائرس سے ہلاک

بدھ 25 مارچ 2020 22:08

عالمی شہرت یافتہ افریقی جیز گلوکار مینو دیبینگو کورونا وائرس سے ہلاک
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) دنیا کے مقبول ترین افریقی جیز گلوکار مینو دیبینگو پیرس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

مینو دیبینگو کا تعلق فرانس سے تھا جب کہ ان کی عمر 86 برس تھی اور یہ کووڈ-19 سے مرنے والے پہلے عالمی شہرت یافتہ اسٹارز میں سے ایک ہیں۔دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ 61 سالہ سابق ماڈل لنڈا لیسارڈی کو بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 907 ہوگئی ہے ، وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

وقت اشاعت : 25/03/2020 - 22:08:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :