اداکارہ چاہت شیخ بھی کوروناوائرس کیخلاف آگاہی مہم کیلئے میدان میں آگئیں

جمعرات 26 مارچ 2020 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) اداکارہ چاہت شیخ بھی کوروناوائرس کے خلاف آگاہی مہم کے لئے میدان میں آگئیں۔ اداکارہ چاہت شیخ نے سوشل میڈیا کے آفیشل پیج سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کلہ کورونا وائرس کوسنجیدگی سے لیں ۔ بہت سے لوگ اسے غیر سنجیدگی سے لے رہے ہیں جو نہ صرف اپنی زندگی بلکہ اپنے ساتھ جڑے ہوئے دوسرے لوگوں کی زندگیوںکو بھی خطرات میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

چاہت شیخ نے کہا کہ چھٹیوں کاہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم ایک دوسرے کے گھروںمیں آنا جانا شروع کردیں بلکہ اپنے گھروں تک محدود رہیں اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں ۔چاہت شیخ نے اپیل کی کہ نجی اداروں کے منتظمین اپنے ملازمین کو چھٹی دیدیں اور امدادکے طو رپر انہیں تنخواہوں کی ادائیگی بھی کی جائے اور موجودہ حالات میں یہ سب سے بڑی نیکی ہے ۔چاہت شیخ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہیں ہمیں اپنے گناہوںکی معافی طلب کرنی چاہیے ۔
وقت اشاعت : 26/03/2020 - 22:31:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :