دی لون رینجر، الٹی میٹ آوٴٹ لا کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

ہفتہ 29 جون 2013 13:49

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29جون 2013ء) ہالی ووڈ سٹار جانی ڈیپ کی نئی فلم \"دی لون رینجر، الٹی میٹ آوٴٹ لا\" کے ٹریلر نے دھوم مچا دی۔ فلم میں جانی ڈیپ نے ریڈ انڈین جنگجو ٹونٹوTonto کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ٹیکساس کے ایک سابق رینجر کی مدد کرتا ہے جو اپنے بھائی کے قاتلوں سے بدلہ لینا چاہتا ہے۔ رینجر کا کردار اداکار آرمی ہیمر Armie Hammer نے ادا کیا ہے جو اپنے چہرے پر ماسک لگائے نہ صرف برائی کے خاتمے بلکہ انصاف کی علامت بھی ہے۔ والٹ ڈزنی کے بینر تلے بننے والی فلم اگلے ماہ کی تین تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 29/06/2013 - 13:49:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :