پر اسٹار جانی ڈیپ اور آرمی ہیمر کی فلم \"دی لون رینجر \"کانیا ٹریلر جاری

ہفتہ 29 جون 2013 13:49

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29جون 2013ء) ڈزنی اسٹوڈیوز نے ہالی ووڈاسٹار جانی ڈیپ اور آرمی ہیمر کی نئی تھرلنگ ایڈونچراور ایکشن فلم\"دی لون رینجر\"کانیا ٹریلر جاری کردیاگیا ۔ والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی اس فلم میں ایسے نقاب پوش جنگجوکی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنا چہرہ چھپا کر دشمنوں اور سماج مخالف طاقتوں سے لڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارگور وربنسکی کی اس فلم میںآ رمی ہیمر مرکزی کردار جبکہ جانی ڈیپ بھی ایک اہم کردار میں جلوئہ گر ہورہے ہیں۔ایکشن، ایڈونچراور تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہلکے پھلکے تنز و مذاح کا تڑکا بھی لگایا ہے جورواں سال 3جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ دی لون رینجرکے پروڈیوسرجیری برک ہیمراور ڈائریکٹر گور وربنسکی اس سے قبل جانی ڈیپ کی سپر ڈوپر ہٹ پائریٹس آف دی کریبین جیسی شاہکار فلم ہالی ووڈ کو دے چکے ہیں جو اب اس نئی آنے والی اس فلم کیلئے بھی کافی پْر امید نظر آرہے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/06/2013 - 13:49:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :