جیمز بانڈ فلموں میں استمال ہونے والی ایک لاکھ پائونڈ مالیت کی 5 بندوقیں چوری

جمعہ 27 مارچ 2020 17:31

جیمز بانڈ فلموں میں استمال ہونے والی ایک لاکھ پائونڈ مالیت کی 5 بندوقیں چوری
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) جیمز بانڈ فلموںمیں استمال ہونے والی 5 نایاب بندوقیں چوری کر لی گئی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی لندن کے علاقے اینفیلڈ میں واقع ایک گھر سے چوری ہونے والے اس غیر فعال اسلحہ میں اداکار راجر مور کی فلم ’ڈائی این اًدر ڈے‘ میں نظر آنے والا سائیلنسر لگا بیریٹا ٹام کیٹ پستول اور لائما 22 پستول کے علاوہ فلم ’ لِیو اینڈ لیٹ ڈائی‘ میں استمال ہونے والا سمتھ اینڈ ویسن 44 میگنم ریوالور اور فلم ’’اے ویو ٹو اے کل‘‘ میں استعمال ہونے والا والتھر پی پی کے گن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ان ہتھیاروں کی کل مارکیٹ مالیت 122,000ڈالر(ایک لاکھ پائونڈ)ہے ،چوری کی تحقیقات کرنے والے سراغ رساں انسپکٹر پال رڈلی نے بتایا کہ چوری ہونے والی بہت سی چیزیں نایاب ہیں بالخصوص کروم شدہ میگنم بندوق جو کہ دنیا میں اب متروک ہو چکی ہے ۔
وقت اشاعت : 27/03/2020 - 17:31:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :