سمجھتاتھا جہالت صرف پاکستان میں ہے مگر انگریز سب سے بڑے جاہل نکلے ، نعمان اعجاز

برطانیہ میں لاک ڈان پر لوگوں نے جیسا ردعمل دیا، اٹلی میں اور امریکا میں بھی لوگوں کا ردعمل کچھ اچھا نہیں رہا اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان میں بھی تعلیم کی کمی ہے،اداکار

جمعہ 27 مارچ 2020 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں لگے لاک ڈان پر لوگوں کے ردعمل پر تشویش کا اظہار کیا۔اپنی ویڈیو میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے کیا بے نقاب کیا اس نے یہ بات بے نقاب کی کہ میں ہمیشہ سے سمجھتا تھا کہ جہالت صرف پاکستان میں ہے، کیوں کہ یہاں تعلیم کی کمی ہے لیکن جو بات اب سامنے آئی وہ یہ ہے کہ انگریزی بولنے والے بھی ٹھیک ٹھاک جاہل ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ برطانیہ میں لاک ڈان پر لوگوں نے جیسا ردعمل دیا، اٹلی میں اور امریکا میں بھی لاک ڈان پر لوگوں کا ردعمل کچھ اچھا نہیں رہا اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان میں بھی تعلیم کی کمی ہے۔

(جاری ہے)

نعمان اعجاز نے دعا کی کہ خدا جلد کورونا وائرس سے پوری دنیا کو نجات دلائے۔خیال رہے کہ اس عالمی وبا کے باعث صحت کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے کئی ممالک میں مکمل لاک ڈان کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تاہم مختلف مقامات پر ایسے مناظر بھی دیکھنے میں آئے جہاں لوگ پابندی کے باوجود گھروں سے نکلے جس کی وجہ سے یہ خدشہ بڑھ گیا کہ وائرس ایک سے دوسرے میں تیزی سے منتقل ہورہا ہے۔اس سے قبل شیئر کردہ اپنی ایک ویڈیو میں نعمال اعجاز نے پاکستان کے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ 27 مارچ کو شام 6 بجے اپنے گھر کی چھت پر سفید رنگ کا جھنڈا لہرا کر تمام ڈاکٹرز اور نرسز کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے ہوا تھا اور وہاں پر مجموعی طور پر 81 ہزار 782 افراد اس مرض سے متاثر ہوئے جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3200 سے کم رہی۔چین میں کورونا وائرس کے پھیلا میں رواں ماہ مارچ میں حیران کن کمی آئی اور رواں ماہ کے وسط تک ووہان سے ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا تھا جس کے بعد ووہان سے لاک ڈان کو بھی سلسلہ وار ختم کرنے کا آغاز کیا گیا۔
وقت اشاعت : 27/03/2020 - 23:10:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :