پریانکا چوپڑا نے واش ہینڈچیلنج قبول کرنے کی ویڈیو میڈیا پر شیئر کردی

جمعہ 27 مارچ 2020 23:29

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملنے والا واش ہینڈ چیلنج قبول کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ گزشتہ روز بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پریانکا چوپڑا کورونا وائرس سے بچاؤ کی وجہ سے اپنے ہاتھوں کو دھوتی نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا نے اپنی ویڈیو میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’اُن کو ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ملنے والے ہاتھ دھونے کے چیلنج میں چُنا گیا ہے۔‘بھارتی فلم اسٹار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گانا گاتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو دھو رہی ہیں۔اُنہوں نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے SafeHand چیلنج قبول کرکے مکمل کرلیا ہے اور اِس ویڈیو میں آپ کو صحیح طریقے سے دھونا سِکھائوں گی۔پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ ’اپنے ہاتھوں کو صاف رکھنا زندگی بچانے کا ایک سادہ اور آسان طریقہ ہے۔بھارتی فلم اسٹار نے کہا کہ ’جو گانا میں گا رہی ہوں آپ یہ گانا گاتے ہوئے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھوئیں۔
وقت اشاعت : 27/03/2020 - 23:29:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :