شوبزانڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ’’ پاک شوبز فرنٹ ‘ ‘ کے نام سے پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ

جمعہ 27 مارچ 2020 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے اداکاروں اورگلوکاروںنے شوبزانڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل اور اپنی فلاح و بہبود کیلئے ’’ پاک شوبز فرنٹ ‘ ‘ کے نام سے پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے نہ صرف شوبز انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے حکومتی حلقوں سے رجوع کیا جائے گا بلکہ اس کے ساتھ مستحق فنکاروں کی مالی امداد کے سلسلہ میں بھی عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں بہتری کے بعد پلیٹ فارم کے باضابطہ قیام کے حوالے سے پیشرفت کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 27/03/2020 - 23:29:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :