میرا اوڑھنا بچھونا ہی تھیڑ ہے ،ذوالقرنین حیدر کے ڈرامے میں کام کی پیشکش پر الحمرا میں اسٹیج ڈرامہ چھوڑ دیا تھا ‘ روبی انعم

تھیٹر پر جہاں خوشیاں اور شرارتیں ہیں وہیں بہت درد اور تکالیف بھی ہیں ،فنکار درد کو اپنے اندر سمو لیتا ہے ‘ خصوصی گفتگو

ہفتہ 28 مارچ 2020 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ تھیٹر میرے لئے سب کچھ ہے بلکہ میرا اوڑھنا بچھونا ہی تھیڑ ہے ،ذوالقرنین حیدر ہمارے ہیرو ہیں اور ان کے ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش پر الحمرا میں اسٹیج ڈرامہ چھوڑ دیا تھا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روبی انعم نے کہا کہ مجھے آج بھی اچھی طرح یاد ہے کہ ذوالقرنین حیدر جب مری کے مال روڈ پر نکلتے تو شور مچ جاتا تھا ان کی مقبولیت دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ تھیٹر پر جہاں خوشیاں اور شرارتیں ہیں وہیں بہت درد اور تکالیف بھی ہیں ، فنکار کا کام ہی خوشیاں بکھیرنا ہوتا ہے اور وہ دوسروں کے لئے درد کو اپنے اندر سمو لیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے آگے بڑھنے میں مدددی میں ان کی شکر گزار ہوں اور انہیں زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ذوالقرنین حیدر انتہائی با صلاحیت ڈائریکٹر اور اداکار ہیں اور آج تھیٹر کو ان جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے ۔
وقت اشاعت : 28/03/2020 - 12:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :