اگر انسان کی زندگی میں محبت نہیں تو زندگی بے رنگ اور بے نور ہے ‘ میرا

ہمارے معاشرے کی اکثریت سچی اور کھری سننے کے عادی نہیں ‘ اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 28 مارچ 2020 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ اگر انسان کی زندگی میں محبت نہیں تو زندگی بے رنگ اور بے نور ہے ، جس سے بھی محبت ہو گی اس سے اظہار کرنے میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں کروں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ محبت کیلئے کوئی شرط نہیں ہوتی اور جب کسی سے محبت ہوتی ہے تو وہ پھر کچھ نہیں دیکھتی ،ہر ایک کو محبت کے جذبے کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ یہ ایک پاکیزہ رشتہ ہے ۔

میرا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ میری وجہ سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے ۔ سچی اور کھری بات کرتی ہوں اور ہمارے معاشرے کی اکثریت ایسے رویے کے عادی نہیں ہے ۔ میں نے کبھی مفاد کی خاطر کسی کی جھوٹی تعریف نہیں کی بلکہ جو حقیقت ہوتا ہے اسے بیان کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتی ۔
وقت اشاعت : 28/03/2020 - 12:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :