فیملیوں کو اسٹیج کی جانب راغب کرنے کیلئے از سر نو پالیسی بنانے کی ضرورت ہے

اسکرپٹ کی بجائے رقص کے بل بوتے پر فیملیوں کو واپس نہیں لایا جا سکتا ،ذوالقرنین حیدر، اورنگزیب لغاری، افتخار ٹھاکر و دیگر

ہفتہ 28 مارچ 2020 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) فیملیوں کو اسٹیج کی جانب راغب کرنے کیلئے از سر نو پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ، ماضی کے لکھاریوںاور ہدایتکاروں کو واپس لا کر ان کی رہنمائی حاصل کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ذوالفقرنین حیدر ،اورنگزیب لغاری ،افتخار عفی ،جاوید رضا ،افتخار ٹھاکر ،گوشی خا ن ،روبی انعم ، عینی طاہرہ ،جاوید رضا ،ملک یعقوب نور ، ایس اے خان ، نجم زیدی سمیت دیگر نے تھیٹر کے عالمی دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا کے ذریعے منعقدہ مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

شرکاء نے کہا کہ آج اسکرپٹ کی بجائے رقص کے بل بوتے پر اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کی پالیسی ہے ایسے میں آپ کیسے فیملیوں کو واپس لا سکتے ہیں۔ ماضی میں رقص کے بغیر اسٹیج ڈرامے نے عروج حاصل کیا جبکہ آج ہر قابل اعتراض مواد شامل کرنے کے باوجود اسٹیج اس طرح ترقی نہیں کر رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھیٹر انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ اصلاح کا مرکزہوا کرتاتھالیکن آج اسے پس پشت ڈال دیا گیا ہے ۔ اگر ہمیں فیملیوں کو اسٹیج کی جانب راغب کرنا ہے تو صاف ستھرا ار اصلاحی ڈرامہ پیش کرنا ہوگا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صاف ستھرا اور اصلاح ڈرامہ پیش کرنے کے لئے تمام لوگ اپنا کردار اد اکریں گے۔ مذاکرے کے دوران شرکاء نے اسٹیج ڈرامے کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

وقت اشاعت : 28/03/2020 - 12:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :