امیر غریب سب ختم، اب سب کو کورونا وائرس سے خطرہ ہے، حرا مانی

مجھے اٴْمید ہے جب یہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا تو یہ ہم سب کے لیے ایک بہترین سبق ہوگا، اداکارہ

ہفتہ 28 مارچ 2020 12:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ کہ اب کوئی امیر ہو یا غریب ہو سب ہی کو کورونا وائرس کا خطر ہ ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دٴْنیا کی موجودہ صورتحال پر ایک طویل نوٹ لکھا ہوا ہے۔

حرا مانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’اچانک سب کچھ ٹھیک ہورہا ہے، فضا میں آلودگی ختم ہو رہی ہے، لوگوں کے پاس اتنا وقت ہے کہ اٴْن کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ آخر اِس وقت کے ساتھ کیا کریں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’اب والدین اپنے بچوں کو اور اپنی فیملی کو وقت دے رہے ہیں، اب اٴْنہوں نے کام کو ترجیح دینا چھوڑ دیا ہے، اب و ہ سب کچھ ہورہا ہے جو ہمیں بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے لکھا کہ ’اب ہم ’لفظ یکجہتی‘ کو سمجھتے ہیں، اب ہم سمجھ گئے ہیں کہ ہم سب ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں۔‘حرا مانی نے لکھا کہ ’اب ہمارے درمیان کوئی امیر ہو یا غریب ہو سب ہی کو اِس کورونا وائرس سے خطر ہ ہے، باہر جانے سے ہم سب خوفزدہ ہیں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’اب جانور بھی اٴْن جگہوں پر واپس لوٹ رہے ہیں جہاں سے وہ فضائی آلودگی اور انسان کی موجودگی کی وجہ سے چلے گئے تھے۔

‘اٴْنہوں نے لکھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کوئی پریشانی ہے بلکہ ہم جس طرح سے سوچتے ہیں اور جس طرح سے عمل کرتے ہیں پریشانی کی وجہ وہ ہے۔‘حرا مانی نے لکھا کہ ’ہمیں یہ جانتے ہیں کہ ہم خود ہی اپنے سیارے کو تباہ کر رہے ہیں لیکن پھر بھی ہم اِس کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرتے ہیں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’ابھی اِن حالات کو چند دن ہی گٴْزرے ہیں اور دٴْنیا نے سانس لینا شروع کردیا ہے، ہماری فضا صاف اور شفاف ہوگئی ہے۔‘اٴْنہوں نے لکھا کہ ’مجھے اٴْمید ہے کہ جب یہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا تو یہ ہم سب کے لیے ایک بہترین سبق ہوگا۔‘حرا مانی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کورونا وائرس، سب کچھ بہتر ہوجائے گا۔‘
وقت اشاعت : 28/03/2020 - 12:05:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :