ٹیلر سوئفٹ کا کورونا وائرس کے بحران سے متاثرہ مداحوں کوہزاروں ڈالر عطیہ

ہفتہ 28 مارچ 2020 12:10

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کورونا وائرس کے دوران اپنے مداحوں کی مدد کرتے ہوئے ہزاروں ڈالر عطیہ کیے ۔امریکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کورونا وائرس سے بے روزگار متعدد مداعوں کو رقوم فرائم کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ کی ایک مداح سمانتھا جیکبسن نے بتایا کہ وہ ٹیلر سوئفٹکی مداحوں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے اپنے ٹمبلر پر مدد کی درخواست کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے کام کی جگہ کورونا وائرس کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے اور اب ان کے پاس نوکری کا کوئی ذریعہ نہیں جس کے بعد گلوکار کی طرف سے انہیں 3000ڈالر کا عطیہ موصول ہوا۔

اسی طرح جیکسن نے عطیہ موصول ہونے کے بعد بتایا کہ میں اس پر یقین نہیں کرسکتا تھا جس کے پاس میں نے طویل عرصے سے محبت کی تھی اور اس کا احترام کیا تھا وہ اس طرح کی فراخ دلی سے میری مدد کو پہنچا ہے۔
وقت اشاعت : 28/03/2020 - 12:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :