آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کورونا کو شکست دے دی

ہفتہ 28 مارچ 2020 13:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کورونا کو شکست دے دی۔اداکار ٹام ہینکس نے تقریباً دو ہفتے قبل انسٹاگرام پر ان میں اوران کی اہلیہ ریٹا ولسن میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔ ٹام ہینکس نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو اہلیہ کے ساتھ آسٹریلیا میں قرنطینہ کرلیا تھا اور اس دوران سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے باخبر بھی کررہے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹام اور ریٹا صحت یاب ہونے کے بعد گزشتہ روز آسٹریلیا سے لاس اینجلس اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔ٹام ہینکس نے 12 مارچ کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان میں اور ان کی اہلیہ میں کووڈ19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ پہلے ہالی ووڈ فنکار تھے جن میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیاتھا۔ یہ خبر سامنے آتے ہی ان کے مداحوں اوردیگر فنکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کورونا کو شکست دے دی
وقت اشاعت : 28/03/2020 - 13:30:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :