میں ایک ٹوئٹ سے کسی کے مذہبی نظریات نہیں بدل سکتا، حمزہ علی عباسی

اِس مشکل وقت میں اٴْس اعلیٰ طاقت بارے شعور رکھیں جو ہر شے پر قادر ہے ،ہمیں مرنے کے بعد اٴْس کو جواب بھی دینا ہے،اداکار

ہفتہ 28 مارچ 2020 13:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ میں اپنے ایک ٹوئٹ سے کسی کے بھی مذہبی نظریات کو نہیں بدل سکتا۔معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کسی بھی شخص کے مذہبی نظریات کو تبدیل نہیں کرسکتا۔‘حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’میں صرف ایک ہی درخواست کر سکتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اِس مشکل وقت میں اٴْس اعلیٰ طاقت کے بارے میں شعور رکھیں جو ہر شے پر قادر ہے اور ہمیں مرنے کے بعد اٴْس کو جواب بھی دینا ہے۔

‘اداکار نے لکھا کہ ’اِس لیے زیادہ اچھا ہوگا کہ ہم اِس مشکل وقت میں نیکیاں اور صدقہ و خیرات کریں۔‘اٴْنہوں نے لکھا کہ’بے شک ہر روح نے موت کا مزہ چکھنا ہے۔‘حمزہ علی عباسی کے اِس ٹوئٹ پر مدیحہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اٴْن سے پوچھا کہ آپ قرنطینہ میں اپنا وقت کیسے گزار رہے ہیں ‘۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر صارف کے اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’گھر میں فیملی کے ساتھ، دٴْعا کرکے اور صدقہ و خیرات کرکے قرنطینہ میں اپنا وقت گزار رہا ہوں۔

‘اداکار کے اِس جواب پر ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ تو بہت اچھی بات ہے، ہم سب کو بھی چاہیے کہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں کی مدد کریں۔ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’مجھے اٴْمید ہے کہ دوسرے فنکار جیسے فواد خان، علی ظفر، عاطف اسلم اور ماہرہ خان بھی صدقہ و خیرات کررہے ہوں گے۔
وقت اشاعت : 28/03/2020 - 13:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :