اداکارہ مایا علی ذخیرہ اندوزں او رمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف پھٹ پڑیں

ہفتہ 28 مارچ 2020 21:19

اداکارہ مایا علی ذخیرہ اندوزں او رمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف پھٹ پڑیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) اداکارہ مایا علی ذخیرہ اندوزں او رمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف پھٹ پڑیں ۔ایک انٹر ویو میں مایا علی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی بعض عناصر ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کر کے عوام کا استحصال کرنے سے باز نہیں آرہے جو انتہائی دکھ کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت کو لاک ڈائون سے پہلے دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھے۔

روزانہ اجرت پر کام کرنے والے آج اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتے اور ان کے گھروں میں فاقے ہیں ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہر شہر میں مزدوروں کے اڈے پر جا کر انہیں راشن اور نقد امداد پہنچانے کے انتظامات کئے جائیں۔ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے اور موقع پر ہی سزا سنا کر سلاخوںکے پیچھے دھکیلا جائے ۔
وقت اشاعت : 28/03/2020 - 21:19:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :