فیملی جج کی عدالت میں سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ عاصمہ کی درخواست پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی، فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب

ہفتہ 28 مارچ 2020 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) فیملی جج کی عدالت نے سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ عاصمہ کی جانب سے اپنی دو بچیوں کے خرچے کی ادائیگی کے سلسلے میں دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 8 اپریل کو فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عدالت کے حکم پر طارق ٹیڈی نے دونوں بچیوں کے لئے اخراجات کی مد میں 17 ہزار روپے ادا کردئیے جبکہ عدالت نے طارق ٹیڈی کو خرچے کی بقایا رقم بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

وقت اشاعت : 28/03/2020 - 21:57:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :