خوشیوں کا وائرس پھیلانے کی خواہشمند ہوں،حریم فارق

اتوار 29 مارچ 2020 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) معروف پاکستانی اداکارہ حریم فارق نے کہا ہے کہ وہ ملک میں خوشیوں کا وائرس پھیلانے کی خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حریم فاروق نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں صرف ایک ہی طرح کا وائرس پھیلانا چاہتی ہوں اور وہ ہے’خوشیوں کا وائرس‘ اس کی علامات خوش رہنا، ہنسنا، محبت، شکرگزاری اور مثبت طرز عمل ہیں۔واضع رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے خوف کی فضا قائم ہے اس صورتحال میں حریم فاروق نے مداحوں میں مایوسی اور خوف کو کم کرنے کے لیے خوشیوں کا وائرس پھیلانے کا عزم کیا ہے ایک مثبت طرز عمل ہے ۔

وقت اشاعت : 29/03/2020 - 14:15:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :