معروف امریکی اداکار جان کالاہن انتقال کر گئے

اتوار 29 مارچ 2020 14:15

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) معروف امریکی ڈرامہ سیریل ’ مائی آل چلڈرن اور سانتا باربرا ‘ میں مرکزی کرادار ادا کرنے والے اداکار جان کالاہن گزشتہ روز 66سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغکے مطابق جان کالاہن کی سابقہ اہلیہ اداکارہ ایوالار نے جان کالاہن کی موت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر لکھا کہ ’میرے پیارے دوست فرشتوں کی پروازیں آپ کو اپنی طرف لے گئیں لیکن آپ کی شخصیت ہمارے دلوں میں ایک سوراخ چھوڑ دے گی‘انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ جنت میں بیس بال ہے اور آپکی ٹیم ہمیشہ جیتے گی۔

واضع رہے کہ جان کالاہن اور ایوالار نے 1996 سے 2005 کے درمیان شادی کی تھی جس سے ان کی ایک 18 سالہ بیٹی کایا میک کینینا ہے۔
وقت اشاعت : 29/03/2020 - 14:15:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :