عاطف اسلم، اکشے کمار کی نئی فلم میں سْر بکھیریں گے

پیر 1 جولائی 2013 12:14

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1جولائی 2013ء) پاکستان کے علاوہ انڈیا میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار عاطف اسلم اب اکشے کمار کی آنے والی فلم میں بھی گلوکاری کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم جو پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کئی بہترین ہِٹ نمبرز دے چکے ہیں اب اکشے کْمار کی نئی آنے والی فلم ” اٹس انٹرٹینمنٹ ” میں بھی آواز کا جادو بکھیریں گے۔

یہ مووی ٹپس فلمز کے بینر تلے بنائی جائے گی جس کے ڈائیلاگز ساجد اور فرہاد نے لکھے ہیں جو اِس سے پہلے کامیڈی فلمز بول بچن اور گول مال جیسی فلموں کے لیے بھی ڈائیلاگز لکھ چکے ہیں۔فلم اٹس انٹرٹینمنٹ کی کاسٹ میں تمنا بھاٹیا، متھن چکروتی، سونو سْود، پرکاش راج، جانی لیور اور کرشنا ابھیشک شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی اور بینکاک میں کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 01/07/2013 - 12:14:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :