شوبز کی چھٹیاں،فنکاروں کی ٹک ٹاک مصروفیت بڑھ گئی،عوام کی طرف سے غصے بھری تنقید کاسامنا

زیادہ تر فنکار بچوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کررہے ہیں

منگل 31 مارچ 2020 12:28

شوبز کی چھٹیاں،فنکاروں کی ٹک ٹاک مصروفیت بڑھ گئی،عوام کی طرف سے غصے بھری تنقید کاسامنا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) کرونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالی شوبز کی چھٹیوں نے فنکاروں کو گھروں تک محصور کردیا۔ٹی وی فلم اور اسٹیج کے اداکار اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے لگے ان میں سے بہت ساری اداکارائیں تنہا یا بچوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر اپنا وقت گزارنے لگیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے بہت ساری اداکارائیں اور اداکار تو گھر پر ٹی وی دیکھ کر یا سوشل میڈیا پر لائیو آکر ایکٹو ہیں جبکہ ابھی بہت بہت ساری اداکارائیں جن میں سٹیج کی اداکارائیں سے سے زیادہ پیش پیش ہیں وہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہی ہیں اور انہیں اپنے سوشل اکائونٹس پر اپلوڈ کرکے وقت گزار رہی ہیں ان میں سے بہت ساری اداکارائوں کے فیس بک آئی ڈی پر اپلوڈ کی جانیوالی ویڈیوز پر عوام کی طرف سے غصے اور تنقید بھرے کمنٹس کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جن میں عوام کی طرف سے انہیں صلاح دی جارہی ہے کہ وہ اس نازک گھڑی میں اللہ کو یاد کرنے کی بجائے گانوں کی اور فنی ٹک ٹاک بنا رہی ہیں جو درست نہیں ہے انہیں اللہ سے معافی مانگنی چاہیئے اور پریشانی کی اس گھڑی میں اللہ سے اس موزی مرض سے چھٹکارے کی دعائیں مانگنی چاہیئے۔

وقت اشاعت : 31/03/2020 - 12:28:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :