خوش رہ کر ہمیں کورونا وائرس کو شکست دینی ہے، ثمینہ پیرزادہ

منگل 31 مارچ 2020 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ خوش رہ کر ہمیں کورونا وائرس کو شکست دینی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہنسی کو اپنی زندگی میں شامل کریں کیونکہ ہنسنا پھیپھڑوں کی بہترین ورزش ہے،جو کہ بہت ضروری ہوتی ہے خاص طور پر ان دنوں میں جب کورونا وائرس کا خطرہ ہے کیونکہ کورونا وائرس آپ کے پھیپھڑوں پر اثر ڈالتا ہے اور جب یہ مضبوط ہوں گے تو آپ اس وائرس سے بچ سکیں گے،انہوں نے کہا کہ خوش رہیں اور پرسکون رہیں یہ ان کے قوت مدافعت کے لیے بہت ضروری ہے۔

وقت اشاعت : 31/03/2020 - 13:38:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :