ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، خلیل الرحمان قمر

بدھ 1 اپریل 2020 14:58

ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، خلیل الرحمان قمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ وہ مرنے سے پہلے ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، جو لوگ ان سے حسد کرتے ہیں انہیں ان کی کوئی پرواہ نہیں۔

(جاری ہے)

ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہیں کام کریں گے، اگر انہیں لگا کہ وہ اس انڈسٹری میں نہیں رہ سکتے تووہ کہیں اور چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ڈرامہ مشہور ہوا تو لوگوں نے حسد شروع کر دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنا حسد ہے اتنا کہیں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ اس مشکل وقت میں دوست دشمن سب محفوظ رہیں اور ان کی مشکلات آسان ہوں۔

وقت اشاعت : 01/04/2020 - 14:58:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :