میرا کی ریشم کے لئے سلامتی کی دعا

بدھ 1 اپریل 2020 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2020ء) ا داکارہ میرا نے اپنی ساتھی اداکارہ ریشم کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی سلامتی کی دعا کی ہے۔ گزشتہ روز اداکارہ میرا نے انسٹا گرام پرریشم کے ساتھ پرانی تصاویر شیئرکرتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

(جاری ہے)

میرا نے ریشم کو سب سے زیادہ باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ قرار دیتے ہوئے لکھا خوبصورت روح کے ساتھ حیرت انگیز انسان اور بہترین ساتھی ۔ یہی نہیں میرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ریشم ان کی سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں جن سے وہ سب سے زیادہ پیار کرتی ہیں۔ ریشم کو اپنی اسٹائلسٹ اوراپنے لیے سب سے زیادہ متاثرکن قرار دیتے ہوئے میرا نے ان کی سلامتی کی دعا بھی کی۔

وقت اشاعت : 01/04/2020 - 22:45:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :