سسپنس ختم، گوری خان نے 27 مئی کو بچے کو جنم دیا

جمعرات 4 جولائی 2013 13:37

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4جولائی 2013ء)بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ اور انکی اہلیہ گوری خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کا سسپنس ختم ہو گیا بچے کی پیدائش ستائیس مئی کو ہوئی۔

(جاری ہے)

ممبئی کی میونسپل کمیٹی بی ایم سی کے اہلکاروں کے مطابق انہیں ستائیس مئی کو ایک لڑکے کی پیدائش کا سرٹیفیکیٹ موصول ہوا جس کے مطابق بچہ اندھیری کے مسرانی اسپتال میں پیدا ہوا۔ سرٹیفکیٹ میں بچے کے والد کا نام شاہ رخ خان اور والدہ کا نام گوری شاہ رخ خان درج تھا۔ شاہ رخ کی جانب سے پیدائش سے پہلے بیٹے کی خبر سامنے آنے پر میونسپل حکام تحقیقات کر رہے ہیں کیونکہ بھارتی قانون کے مطابق بچے کی جنس کے بارے میں معلوم کرنا غیر قانونی ہے۔

وقت اشاعت : 04/07/2013 - 13:37:59

Rlated Stars :