برطانوی اداکارجیک اینڈریو کورونا وائرس سے ہلاک

جمعرات 2 اپریل 2020 20:43

برطانوی اداکارجیک اینڈریو کورونا وائرس سے ہلاک
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) نامور برطانوی اداکار اور مشہور زمانہ فلم ’اسٹار وارز‘ میں اہم کردار نبھانے والے اینڈریو جیک کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق 76 سالہ اینڈریو جیک کا انتقال برطانیہ کے ہسپتال میں ہوا اور اس خبر کی تصدیق ان کے ایجنٹ جل میکلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔ان کے ایجنٹ کا کہنا تھا کہ اینڈریو اپنی اہلیہ سے بے انتہا محبت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اینڈریو جیک نے 2017 کی سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جیڈی‘ میں جنرل ایمٹ کا کردار نبھایا تھا، اس کے علاوہ وہ اسٹار وارز سیریز کے دیگر حصوں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔اینڈریو جیک کی اہلیہ گیبریل روجرز اس وقت آسٹریلیا میں قرنطینہ میں ہیں، انہوں نے شوہر کے انتقال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’اینڈریو میں کورونا وائرس کی تشخیص دو روز قبل ہوئی تھی، وہ کسی قسم کی تکلیف میں مبتلا نہیں تھے اور نہایت سکون کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوگئے یہ جانتے ہوئے کہ ان کی پوری فیملی ان کے ساتھ موجود ہے۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 20:43:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :