والد کی دعائیں ان کے جانے کے بعد بھی آج تک میرے ساتھ ہیں ‘ عارف لوہار

ایک دفعہ ماں نے دعا دی تھی اللہ تجھے ہیرو بنائے ،کچھ روز بعد ایک فلم میں بطور ہیرو کاسٹ کر لیا گیا

جمعہ 3 اپریل 2020 12:00

والد کی دعائیں ان کے جانے کے بعد بھی آج تک میرے ساتھ ہیں ‘ عارف لوہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) سینئر گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ والد کی دعائیں ان کے جانے کے بعد بھی آج تک میرے ساتھ ہیں ،ماں باپ دنیا کا نایاب تحفہ ہیں اور ہمیں ان کی زندگی میں ان کی قدر کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میری بچپن سے ہی اپنے والد عالم لوہار کے ساتھ گہری وابستگی تھی اور و ہ جہاں بھی جاتے تھے میں ان کے ساتھ ہوتا تھا۔

وہ اکثر کہتے تھے بیٹا میری دعائیں میرے جانے کے بعد بھی تمہار ساتھ ہوں گی اور انہی کی دعائوں بدولت آج میںاس مقام پر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ بھی میرے لئے ہر وقت دعا گو رہتی ہوں ۔ ایک دفعہ انہوںنے مجھے دعا دی تھی کی اللہ تجھے ہیرو بنائے اور مجھے کچھ روز بعد ایک فلم میں بطور ہیرو کاسٹ کر لیا گیا تھا ۔
وقت اشاعت : 03/04/2020 - 12:00:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :