اداکار شمعون عباسی، صنعم سعید، محب مرزا سمیت 21 افراد تھائی لینڈ میں پھنس گئے

پاکستان کے لیے پروازیں نہ ہونے کے باعث فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ جانے والے عملے کو وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا

جمعہ 3 اپریل 2020 12:14

اداکار شمعون عباسی، صنعم سعید، محب مرزا سمیت 21 افراد تھائی لینڈ میں پھنس گئے
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) اداکار اور ہدایت کار شمعون عباسی اور محب مرزا سمیت ان کی ٹیم کے 21 افراد پاکستان کے لیے پروازیں بند ہونے سے تھائی لینڈ میں پھنس گئے۔پاکستان کے لیے پروازیں نہ ہونے کے باعث فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ جانے والے اداکار، ٹیکنیشنز اور فلم کے دیگر عملے کو وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تھائی لینڈ سے نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ جب ہم یہاں آئے تھے تو اس وقت چین کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال اتنی خراب نہ تھی۔ان کا کہنا تھا کہ 21 مارچ کو ہمیں پتہ چلا پاکستان کے لیے پروزایں 4 اپریل تک بند کردی گئی ہیں تو اس کے تین دن بعد میری فلائٹ تھی اور باقی لاگوں نے بھی آنا تھا۔

(جاری ہے)

شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی فلائٹس کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس میں تھائی لینڈ کا نام نہیں تھا اس لیے ہم نے آواز اٹھائی ہے تاکہ حکومت متوجہ ہوسکے۔اس موقع پر اداکار محب مرزا کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ پوری ٹیم یہاں پھنس گئی ہے جس میں اداکارہ صنم سعید اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں اور وطن واپسی کی کوئی راہ نظر نہیں آرہی، اس لیے حکومت ، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے سے درخواست ہے کہ ہماری واپسی کا انتظام کیا جائے۔
وقت اشاعت : 03/04/2020 - 12:14:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :