جیز پیانو استاد الیس مارسالیس85سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعہ 3 اپریل 2020 13:07

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) امریکی جیز پیانو استاد الیس مارسالیس کورونا وائرس کے باعث85سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

ان کے بیٹے برانفورڈ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کے والد الیس مارسالیس اب اس دنیا میں نہیں رہے، انہوں نے کہا کہ وہ ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور کورونا وائرس کے باعث ہونے والی پیچیدگیوںکے پیش نظر ان کی موت واقع ہوئی ہے، انہوں نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں کئی ریکارڈاپنے نام کیے، ان کے بیٹے نے انہیں ایک شفیق اور بہترین باپ قرار دیا۔

وقت اشاعت : 03/04/2020 - 13:07:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :