پری نیتی چوپڑا اور سوشانت سنگھ کی فلم شدھ دیسی رومانس کا ٹیزرجاری

ہفتہ 6 جولائی 2013 14:17

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6جولائی 2013ء) یش راج بینر تلے پری نیتی چوپڑا اور سوشانت سنگھ راجپوت کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم \"شدھ دیسی رومانس\"کا نیاٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔بینڈ باجا بارات اور چک دے سے شہرت حاصل کرنے والے منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پری نیتی اور سوشانت کیساتھ رشی کپور اور وانی کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ادیتیا چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے جے دیپ سہانی نے تحریر کیا ہے جس کی کہانی چھوٹے قصبے کی لڑکی گائیتری(پری نیتی)اور راگھو(سوشانت)کے کے درمیان پروان چڑھتے پیار کے گرد گھومتی ہے۔بالی ووڈ میں سوشانت اور پری نیتی کی نئی جوڑی متعارف کرواتی اس فلم شدھ دیسی رومانس کا میوزک سچن جگر نے ترتیب دیا ہے جو 13ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 06/07/2013 - 14:17:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :