اداکارہ یشمہ گِل نے کورونا وائرس پر ریپ گانا تیار کرلیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 12:30

اداکارہ یشمہ گِل نے کورونا وائرس پر ریپ گانا تیار کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنا کافی مشکل ہوگیا ہے اور دن بدن وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ اور لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل گلوکار جواد احمد کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن میڈیکل اسٹاف کو گانا گا کر خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

اب پاکستان کی نوجوان اداکارہ یشمہ گِل بھی کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے میدان میں اتر آئی ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے ایک ریپ گانا گایا ہے۔اداکارہ یشمہ گِل کے کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے گائے جانے والے ریپ کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچی ہوئی ہے۔یشمہ گِل کے گانے کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا جا رہا ہے جبکہ چند صارفین نے اس پر تنقید بھی کی۔
وقت اشاعت : 04/04/2020 - 12:30:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :