اداکارہ مایا علی کی بہترین اندازمیں بیکنگ کی وڈیووائرل ہوگئی

ہفتہ 4 اپریل 2020 12:30

اداکارہ مایا علی کی بہترین اندازمیں بیکنگ کی وڈیووائرل ہوگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) قرنطینہ کے دوران اداکارہ مایا علی کی بہترین اندازمیں بیکنگ کی وڈیووائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’طیفہ ان ٹربل‘ میں اپنی اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں کے لیے گھرکی صفائی کرتے ہوئے ایک وڈیوبنائی تھی جس میں وہ خاص طورپرگھرکے سوئچ بورڈ، سیڑھیوں کی رلنگ اوردروازے کے لاک سمیت گھرکی ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی صاف کررہی تھیں جن پرعموماً لوگوں کا دھیان نہیں جاتا۔

اب اداکارہ نے انسٹاگرام پرایک ایسی وڈیوشیئرکی جس میں وہ بیکنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ قرنطینہ میں ان کی بیکنگ جاری ہے، میں نے پہلی بار پہلی بارچاکلیٹ چپ کوکیزبنائے جو ان کی والدہ کی جانب سے بھی پسند کئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/04/2020 - 12:30:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :