سکائی انٹرٹینمنٹ کا نیا میگا پراجیکٹ ’’رازالفت‘‘ جلد منظرعام پر آئیگا

ہفتہ 4 اپریل 2020 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) 7th سکائی انٹرٹینمنٹ کا نیا میگا پراجیکٹ ’’رازالفت‘‘ جلد ناظرین کے لیئے پیش کیا جائیگا۔مقبول ترین جوڑی عبداللہ کاودانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بننے والے اس میگا پراجیکٹ کی کہانی ایک معصوم اور بھولی بھالی نوجوان لڑکی مشک کے گرد گھومتی دکھائی دے گی جس کا تعلق ایک قدامت پسند گھرانے سے ہے اور جب تک اس کی ملاقات صاحبہ نامی لڑکی سے نہیں ہوئی تھی وہ اپنے سخت گیر والد کے بنائے ہوئے اصولوں کے تحت اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتی ہے صاحبہ ایک ماڈرن اور گھرسے باہر نکلنے والی لڑکی ہے جوکہ عادات کے اعتبارسے مشک سے انتہائی مختلف ہے ۔

ان دونوں کے درمیان دوستی پر حسد کے بادل منڈلانے لگتے ہیں اور صاحبہ حسدکی آگ میں جل کر نہ صرف مشک سے اس کی نئی نئی محبت جو کہ وہ ارتضیٰ سے کرتی ہے تعلقات خراب کردیتی ہے بلکہ مشک کے تعلقات اس کے اپنے گھروالوں سے بھی خراب کردیتی ہے ڈرامے کی کاسٹ میں یمنہ زیدی ،شہزادشیخ،کومل عزیز،گوہررشید،،حنابیات،سیمی پاشا،منظورقریشی،فرحان علی آغا،تارومحمود،کرن حق اور انعم تنویرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کہانی ماہا ملک نے تحریرکی ہے جبکہ ہدایات معروف ہدائتکار سراج الحق نے دی ہیں۔یاد رہے کہ 7th سکائی انٹرٹینمنٹ کمپنی تواترسے پاکستانی ناظرین کو سپرہٹ اور معیاری موادفراہم کررہی ہے اور 7th سکائی انٹرٹینمنٹ نے بھرپور تفریحی موادفراہم کرکے پاکستان میں انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کا چہرہ تبدیل کرکے رکھ دیاہے اس وقت بھی 7th سکای انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے ڈرامے’’کہیں دیپ جلے ‘‘،’’دیوانگی‘‘،’’منافق‘‘اور’’مقدر‘‘ بے پناہ مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/04/2020 - 12:30:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :