شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری نے ذاتی آفس قرنطینہ سینٹر کیلئےبہل وقف کر دیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:06

شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری نے ذاتی آفس قرنطینہ سینٹر کیلئےبہل وقف کر دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ذاتی آفس قرنطیہ سینٹر کیلئے وقف کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی ) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شاہ رخ خان اور گوری خان کے انسانیت کے لیے اس بہترین اقدام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوںنے کہاکہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 4 منزلہ عمارت کو بچوں، خواتین، اور عمر رسیدہ افراد کے لیے قرنطینہ سینٹر کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دینے پر ان کے مشکور ہیں۔بعد ازاں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ایس آر کے آفس فار قورنٹائن ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری خان کے اس عمل کو خوب سراہا گیا۔
وقت اشاعت : 04/04/2020 - 19:06:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :