گھر میں رہتے ہوئے اپنی فنی مہارتوں کو نکھار رہی ہوں،اداکارہ صبور علی

اتوار 5 اپریل 2020 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ وہ لاک ڈائون کے باعث گھر میں رہتے ہوئے اپنی فنی مہارتوں کو نکھار رہی ہیں۔صبور علی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اپنی بنائی ہوئی ایک ڈرائنگ دکھاتے ہوئے لکھا ہے کہ میں سیلف آئسولیشن کے دوران اپنی فنی مہارتوں (آرٹ سِکلز)کو نکھار رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی اگلی پوسٹ میں ڈپریشن پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈپریشن ایک حقیقت ہے لیکن اس کے مثبت پہلو بھی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈپریس لوگ عام طور پر دوسروں سے زیادہ ذھین ہوتے ہیں،دوسرا کا دکھ درد زیادہ بہتر سے سمجھتے ہیں اور درست اندازہ لگا لیتے ہیں۔

ڈپریشن ان کے نزدیک کسی کمزوری کا نام نہیں اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت زیادہ عرصہ تک مضبوط رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/04/2020 - 13:05:08