گلوکار سلمان احمد کو کورونا وائرس لاحق ہو گیا

اتوار 5 اپریل 2020 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) گلوکار سلمان احمد کو کورونا وائرس لاحق ہو گیا۔سلمان احمد اپنے ایک پراجیکٹ کی وجہ سے نیویارک میں ہیں جہاں سے ان کی پاکستان واپسی فلائیٹس آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے نہ ہو سکی تھی۔

(جاری ہے)

سلمان نے سوشل نیٹ ورکنگ پلیت فارم پر بتایا کہ ان کو تین روز قبل ٹیسٹ سے کورونا کا پازیٹیو ہونے کا پتہ چلا اور وہ معمولی بیمار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی جائے رہائش میں قرنطینہ میں ہیں جہاں وہ باقاعدگی سے سٹیم لے رہے ہیں اور گرم پانی پی رہے ہیں،میرے لیے دعا کریں۔

وقت اشاعت : 05/04/2020 - 13:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :